سرعام پھانسی سے جرائم کم نہیں ہوں گے، سزا تو ان اہل کاروں کو ہونی چاہیے جو کہتے ہیں کہ عورت کیوں باہر نکلی، شیری رحمان

اسلام آباد (پی این آئی)سرعام پھانسی سے جرائم کم نہیں ہوں گے، سزا تو ان اہل کاروں کو ہونی چاہیے جو کہتے ہیں کہ عورت کیوں باہر نکلی، شیری رحمان، پاکستان پیپلزپارٹی نے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سی

سی پی او کہتے رہے وہ خاتون رات کو باہر گئی کیوں؟ نئے پاکستان سے پیغام دیا گیا کہ خاتون اور بچے تحفظ کے حقدار نہیں، ملزم عابد علی تو کھلے عام پھر رہا ہے، ابھی تک اصل مجرم گرفتار نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پیغام آیا ہے کہ سرعام پھانسی دی جائے، میری جماعت اس پر یقین نہیں رکھتی، پورے ملک کی توجہ اس طرف مبذول کی جارہی ہے کہ سرعام پھانسی ہوگی، ضیا دور میں سرعام پھانسی دی گئی، سرعام پھانسی سے جرائم کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سرکس تھا جو ضیا الحق نے لگایا تھا، ایک بچے پپو کو ریپ کرنے والوں کو لاہور میں سرعام پھانسی دی گئی، اس کے فوراً بعد ریپ بڑھا اور ساتھ ہی 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سزا تو ان اہل کاروں کو ہونی چاہیے جو کہتے ہیں کہ عورت کیوں باہر نکلی۔

close