سانحہ گجرپورہ ، وزیراعلی کا ہنگامی اقدام ، انصاف کی جلد فراہمی ، عثمان بزدار نے زبردست اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)سانحہ موٹروے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان وزیراعلیٰ کو کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔ کمیٹی کیس میں ہونے والی اہم پیشرفت پر بھی وزیراعلیٰ کو بریفنگ دے گی

۔دریں اثناچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گزار احمد نے موٹر وے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ شرمناک ہے ،معصوم مسافروں کو ہائی ویزپر سنگین جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے،امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،حکومت محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے،پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکا جائے،پنجاب پولیس میں ہونے والے تبادلے اس بات کی علامت ہے کہ پولیس کے محکمے میں کس قدر سیاسی مداخلت ہے۔پاکستان کی معیشت کا بڑا انحصار سرمایہ کاری پر ہے،کاروباری معاملات عدالتوں میں آتے ہیں تاکہ انہیں حل کیا جاسکے، اگر ہم سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند ہیں تو بہترین عدالتی نظام وقت کا تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام کمرشل و اوورسیز کورٹس ججز کے لئے منعقدہ چھ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

close