کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، دو نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، دو نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے، شہرام ترکئی اور انورزیب خان کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا ہے، دو نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔ شہرام ترکئی اور انورزیب خان وزارتیں سنبھالیں گے ۔ دونوں وزرا کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر بارہ بجے گورنرہائوس میں ہوگی،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلی محمودخان شرکت کریں گے۔

close