ڈیمز کی کمی ، رواں سال پاکستان میں کتنے کھرب روپےکاپانی ضائع ہو جائیگا؟تفصیلات آگئیں

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر علی احمد گورایا نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر چھوٹے و بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع نہ ہونے اور آبی ذخائر کی کمی کے باعث سالانہ اربوں روپے کا پانی ضائع ہو رہا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتا یا کہ منگلا ، تربیلا ، چشمہ میں

حالیہ سیلابوں کے باعث سلٹ جمع ہونے سے ان کی پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش میں 32فیصد تک کمی ہو چکی ہے جبکہ دیگر آبی ذخائر میں بھی پانی کی گنجائش 18.71سے کم ہو کر 12.76ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔انہوںنے حکومت کی جانب سے بھاشا دیا میر سمیت دیگر چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی زخیرہ کر کے آبپاشی اور توانائی کے حصول کیلئے مصرف میں لایا جا سکے۔

close