ابوظہبی سے پشاور آنے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کیوں کر لی؟

پشاور(پی این آئی)ابوظہبی سے پشاور آنے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کیوں کر لی؟ پابو ظہبی سے پشاور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 218 میں دوران پرواز خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے جہاز کوباحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔دوران پرواز طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم

میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر جہاز کے پائلٹ نے کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابط کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر رٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی جو اسے دے دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فنی خرابی دور ہوتے ہی جہاز کو پشاور روانہ کر دیا جائے گا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

close