پاکستان میں کوروناوائرس کے تازہ اعدادو شمار،ملک میں کورونا کے کتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنے افراد ہلاک ہوئے؟تفصیلات جانیے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کوروناوائرس کے تازہ اعدادو شمار،ملک میں کورونا کے کتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنے افراد ہلاک ہوئے؟ ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6190 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی

تعداد 289832 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2185، سندھ میں 2331 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ۔ آج بروزمنگل ملک بھر سب سے اب تک کورونا کے مزید 226 کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 164 کیسز تین ہلاکتیں، گلگت۔ 36 کیسز ، اسلام آباد 11 کیسز دو ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

close