عرب ممالک اسرائیل کی مدد سےکس بڑے اسلامی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ،بڑا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ ترک صدر نے اقوام متحدہ اور ہر جگہ فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں بات کی،عرب ملک ملکر اسرائیل کی مدد سے ترکی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں مگر ترکی پر حملہ کرنا آسان نہیں ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ضیا الحق کے معاملے پر جتنا جھوٹ بولا گیا، پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی،فوج کا کام حکومت کرنا نہیں ، سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ،پہلا جھوٹ تو یہ ہے کہ اس نے سازش کی اوروہ امریکہ سے ملا ہوا تھا اور سازش کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور امریکہ اس کے ساتھ تھا،اگر امریکہ اس کے ساتھ تھا تو ضیا الحق کے آتے ہی اس نے پابندیاں کیوں لگا دی تھیں اور وہ پابندیاں برقرار رہیں،تعلقات اتنے تلخ تھے کہ جولائی 1979میں آئی ایس آئی نے سراغ لگایا کہ امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا کہ ضیا الحق کے مخالفین کی مدد کی جائے ۔

close