تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، سکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر

کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔ طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

close