علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے تمام امتحانات منسوخ کردیئے، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر

جہلم(طارق مجید کھوکھر) اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد بشیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر علامہ اقبال یونیورسٹی نے اپنے تمام امتحانات منسوخ کردیئے ہیں طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنے کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائیگاانہوں نے کہاکہ ملک بھر میں تعلیمی سلسلہ کورونا

وائرس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے باعث معطل ہو چکا ہے اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام کورسز کے امتحانات منسوخ کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنے یا امتحانی طریقہ کار کے بارے میں انتظامیہ جو فیصلہ کرے گی اس سے طلباء و طالبات کو آگاہ کردیا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close