سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو آج دوپہر ویڈیو لنک پر بیان دینے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو آج دوپہر ویڈیو لنک پر بیان دینے کی اجازت دیدی، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ویڈیو لنک پر بیان دینے کی اجازت دے دی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا جسٹس

قاضی فائز کی اہلیہ کے گھر پر ویڈیو لنک انتظامات کرا رہے ہیں، دوپہر کو جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ کا بیان لیں گے، درخواست ہے جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ مختصر بات کریں، جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا فاضل جج کی اہلیہ بیان دیتے وقت مناسب الفاظ کا استعمال کریں، جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہمارے سامنے فریق نہیں۔

close