کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(پی این آئی) کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں آج سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا

ہے کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ، نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اشیا خوردونوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن کھلی رہیں گی، ایل پی جی کی دکانیں بھی ہفتہ میں دو دن کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ مظفر آباد شہر کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے اور اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

close