کورونا سے پاکستان میں انتہائی غریب شہریوں کی تعداد 5 سے بڑھ کر 6 کروڑ ہو سکتی ہے، لاک ڈاؤن سے ایک کروڑ سے زائد بے روزگار

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے پاکستان میں انتہائی غریب شہریوں کی تعداد 5سے بڑھ کر 6کروڑ ہو سکتی ہے، لاک ڈاؤن سے ایک کروڑ سے زائد بے روزگار، پاکستان میں کورونا کے باعث ایک کروڑافراد کے خط غربت سے نیچے جانے کا خدشہ ہے، پلاننگ کمیشن کے مطابق غربت کا تخمینہ ماہانہ 3ہزار250روپے آمدن

کے تحت لگایا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کیلئےکوروناسے بڑھتے مسائل اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، اقتصادی سروے میں ملک میں ایک کروڑ افراد کے خط غربت سے نیچے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سروے میں بتایا گیا کہ خط غربت سےنیچےرہنےوالےافرادکی تعداد5کروڑسےبڑھ کر 6کروڑہو سکتی ہے، پلاننگ کمیشن کےمطابق غربت کاتخمینہ ماہانہ 3ہزار250روپے آمدن کے تحت لگایا گیا۔اقتصادی سروے کے مطابق ملکی آبادی کا24.3 فیصدحصہ خط غربت سےنیچےزندگی گزاررہاہے اور کوروناکےباعث یہ تعدادبڑھ کر 29سے33فیصدتک ہوسکتی ہے جبکہ جزوی لاک ڈاؤن رہنےسےایک کروڑ26لاکھ افرادبیروزگارہوسکتے ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ احساس پروگرام کےتحت 1کروڑ20لاکھ خاندانوں کی مددکی جائےگی، احساس پروگرام کوایک کروڑ60لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جارہا ہے جبکہ اب تک ایک کروڑخاندانوں میں121ارب روپے کیش تقسیم کئےجاچکےہیں۔

close