کورونا کیا کم تھا، پاکستان میں سیلاب آنے کا خدشہ ، این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)کورونا کیا کم تھا، پاکستان میں سیلاب آنے کا خدشہ ، این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔۔۔ 28 مئی سے 2 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، این ڈی ایم اےکی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات سے 2 جون تک ہونے والی بارشوں کے باعث

سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے، روزانہ کی بنیاد پر 2 رپورٹیں بھیجنے کی تلقین کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، اس باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ بھی کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔روزانہ کی بنیاد پر 2 رپورٹیں بھیجی جائیں، تاکہ ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیاری کی جا سکے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تاہم کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

close