پاکستان کا وہ صوبہ جو کورونا وائرس کے مریضوں علاج میں بازی لے گیا، 66فیصد مریض مکمل صحتیاب ہو گئے

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں کورونا کے 66 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، گلگت میں اب تک رپورٹ ہونے والے 550 مریضوں میں سے 368 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا سے

متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 550ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10نئے مریضوں کا اضافہ ہو ا ہے۔گلگت شہر میں 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع سکردو، نگر اور کھرمنگ میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ گلگت بلتستان میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب 178ہوچکی ہے۔ 368مریض مکمل صحت یابی کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈاون میں کی جانے والی نرمی کے بعد کوروناء کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈاکٹرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایک عالمگیر وباء ہے جس سے انتہائی ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے عوام مفاد عامہ میں جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل پیرا ہوں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم علمی اور مفروضوں کی بنیاد پر کورونا کی وباء کو سنجیدگی سے نا لینا ہم سب کی جانوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے سماجی دوری کے لیے قواعدپر عمل کرنا، خصوصا بازاروں میں جھمگھٹوں سے پرہیز لازمی ہے۔ ایس او پی پر سختی سے عمل کرکے ہی ہم اپنے آپ کو ارددگرد کے لوگوں کو اس موزی مرض سے بچا سکتے ہیں۔ ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان کے جن اضلاع میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے وہاں عوام کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

close