کرپشن الزامات، فردوس عاشق اعوان نے کن پی ٹی آئی رہنمائوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا؟ حکومتی جماعت میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close