پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، عید کی چٹھیوں میں پارکس اور پبلک ٹرانپسورٹ بند رہے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بری خبر سنا دی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، عید کی چٹھیوں میں پارکس اور پبلک ٹرانپسورٹ بند رہے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بری خبر سنا دی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، پہلے سے زيادہ احتیاط کرنا ہوگی۔لاہور میں صوبائی وزیرصحت

ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث طبی سہولیات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں کورونا سے بچاؤ کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، لاک ڈاؤن میں نرمی کامطلب کوروناوائرس کاخاتمہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسر اٹھانہیں رکھی جارہی، ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close