امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج کی جانب سے خراج تحسین پیش کر دیا

کانگو (پی این آئی ) امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ نے آفیشل آئی ڈی پر امن مشن میں شامل پاکستانی میجر سامعہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ بھی کیا۔ میجر سامعہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں ان کی ڈیوٹی

اپریل میں ختم ہو رہی تھی جس کے باعث وہ وطن واپس نہ ہو سکیں۔سامعہ نے ایک پیغام میں کہا کہ بمیرا 2 سال کا بیٹا پوچھ رہا ہے کہ ماں کب آؤ گی انہوں نے کہا کہ میں پریشان ہوں تاہم جنون کئی گناہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کورونا کو روک سکتے ہیں۔ واضح رہے کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات پیش کرنے والی پاک فوج نے کانگو میں سیلاب کے دوران 2 ہزار لوگوں کو بچا لیا ۔آئی ایس پی کے مطابق کانگو میں سیلاب کے دوران 75 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔اقوام متحدہ کا حصہ پاکستانی بلیو ہیلمٹ فوری طور پر کانگو کے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لئے روانہ ہوئی ۔ 2 ہزار لوگوں کی جانب بچانے کے ساتھ ساتھ انہیں امداد بھی فراہم کی۔آئی ایس پی آر کے علامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی کو روکنے کیلئے رکاوٹ تعمیر کرکے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ سیلاب سے متاثر افراد کو کھانا اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کیا گیا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا میں امن و استحکام پیدا کرنے کیلئے پاک فوج کے 4 ہزار فوجی اقوام متھدہ کی امن افواج میں کام کررہے ہیں ، اب تک 157 فوجی اس مشن کو مکمل کرنے کے دوران اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close