کراچی(پی این آئی)سانحہ 12کراچی میں جسٹس افتخار چوہدری کی آمد روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی یاد میں وکلاء کا احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ،پنجاب بھر کے وکلاء آج سانحہ 12 مئی کراچی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی کال پر
وکلاء برادری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ12مئی 2007 کو کراچی میں کھلی دہشت گردی کی گئی تھی۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کراچی کے خلاف وکلاء احتجاج کریں گے، اور احتجاج کے طور پر وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔واضح رہے کہ12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی، اُس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات میں 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلاء’بلیک ڈے‘ کے طور پر مانتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں