کورونا سے ہر بندے کے مرنے پر 3ہزار ڈالر دیں گے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومت پاکستان کیساتھ معاہدہ ہونے کا انکشاف، سینئر سیاستدان کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان سے معاہدہ کیا ہے کہ کورونا سے ہر بندے کے مرنے پر 3ہزار ڈالر دیں گے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں حکومت نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے جب اس ماہ کے آخر تک 2لاکھ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے سوال کیا

کہ کیا لاک ڈاؤن کھول کر کورونا کیسز بڑھا کر آئی ایم ایف سے فنڈ لینے کا معاملہ ہے یا قرضے معاف کروانے کا معاملہ ہے؟ نبیل گبول نے کہا کہ اگر باہر سڑکوں پر نکلیں تو آپ دیکھیں گے کہ آج پورے کراچی کا ٹریفک جام تھا ایسے کورونا پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی پیک کے وقت لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا، وزیراعظم نے بھی کہا کہ مئی میں وباء کی شدت ہوگی، موجودہ صورتحال حکومت کی 2 ماہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، حکومت نے ہرموقعے پر گومگوں کی کیفیت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف طبی معالجین کی تجویز پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، پاکستان میں جیسے کورونا کی وباء بڑھتی گئی، ہم مزید نرمی کرتے چلے گئے، جب وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں یہ وباء شدت اختیار کرے گی ، لیکن جب مئی آیا تو ہم نے لاک ڈاؤن ختم کردیا، یہ گومگوں کی پالیسی اپنائی گئی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1476 مریض سامنے آ گئے ہیں۔ جس کے بعد دنیا بھر میں متاثرہونے والے ممالک میں 19ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 17، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد 679 اور پنجاب میں 11 ہزار 93 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گلگت بلستان میں 442 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

close