جمائمہ خان نے وزیراعظم پر تنقید کے تیر چلا دیئے، سوشل میڈیا پر جمائمہ خان کیخلاف شدید ردعمل آگیا

لندن (پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بہت خوش ہے کہ اب وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ’عالمی وبا کی صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ

کھیل سکتے ہیں۔‘وزیر اعظم کے بیان پر طنزاً ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما کا کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا یہ سن کر بہت خوش ہے کہ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے، لیکن صرف میرے ساتھ۔‘جمائما کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں انہیں بچے کا ضرورت سے زیادہ تحفظ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے وضاحت پیش کی کہ یہ محض ایک مذاق تھا۔واضح رہے کہ اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث جمائما آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔اس سے قبل جمائما نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تمام پاکستانیوں کے لیے کورونا جیسے وبائی مرض سے لڑنے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے محبت اور سلام بھیجا تھا۔ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی جبکہ 2004 میں جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close