ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، خوشخبری سنا دی گئی

بیجنگ(پی این آئی)چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے ووہان سے پاکستانی طالب علموں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ وبا کے دوران اپنے طالب علموں کو ووہان سے نہ نکالنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ

درست تھا۔نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا چین سے اپنے لوگوں کو نکال رہی تھی، ہم نے چین پر اعتماد کیا کیونکہ ہمیں چین کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا کہ وہاں پاکستانی طلبہ کا علاج زیادہ بہتر طور پر ہو سکے گا۔ن کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چین سے منتقلی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ چین میں بھی کوئی پاکستانی کورونا سے ہلاک نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد چینی شہر ووہان کو دنیا کے لیے کھولا جاچکا ہے، ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو لانے کے لیے خصوصی پروازچلائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close