اسلام آباد (پی این آئی) ایوان صدر میں کام کرنے والے ملازمین کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ، رواں سال رمضان کے ساتھ کورونا پیکج بھی دیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان صدر کے ملازمین کو ہر سال رمضان پیکج دیا جاتا ہے لیکن رواں سال انہیں رمضان کے ساتھ کورونا
پیکج بھی دیا جائے گا اور اس حوالے سے سمری بھی تیار کرلی گئی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے بیشتر چھوٹے ملازمین کم تنخواہ کے باعث پارٹ ٹائم نوکریاں کرتے ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے ملازمین زیادہ متاثر ہوئے ہیں اس لیے انہیں خصوصی پیکج دیا جارہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں