ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالیں گے، شیخ رشید نے مزدوروں کے عالمی دن پر خوشخبری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالیں گے، شیخ رشید نے مزدوروں کے عالمی دن پر خوشخبری دے دی،وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالیں گے۔شیخ رشید احمد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ مئی

کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، کورونا وائرس کے باعث امریکا جیسے ملک میں 3 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم نے ہمت نہیں ہارنی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کا مقدر ہے، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا۔شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امتحان مزدور طبقے کا لیا ہے۔…..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close