کہیں گرمی تو کہیں بارشیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : ملک کے

بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، جنوبی و وسطی پنجاب ، خضدار اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاراچنار 11 ، میرکھانی 08 ، کالام 03 ، چترال 01 ، پنجاب: کوٹ ادو 07 ، ڈی جی خان 06 ، لیہ 05 ، ملتان (سٹی 05 ، ائر پورٹ 01) ، جہلم 03 ، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02 ، بلوچستان: خضدار 04 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 02. گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46 ،دادو اورسکرنڈ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close