وقت بدل گیا، پاکستان میں طالبان کی حمایت کرنے والا ریڈیو سٹیشن اب کورونا کی آگاہی مہم میں شامل

سوات(پی این آئی۹وقت بدل گیا، پاکستان میں طالبان کی حمایت کرنے والا ریڈیو سٹیشن اب کورونا کی آگاہی مہم میں شامل،دنیا بھر میں پھیلنے والےخطرناک کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے مختلف ادا رے اور پلیٹ فارمز سرگرم ہیں اور اس عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے ہر کوئی اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

کسی زمانے میں پاکستان کے علاقے سوات میں طالبان کے زیر استعمال پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 بھی وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے لگا ہے۔طالبان کے زیر استعمال ریڈیو سوات میں پرو پیگنڈا اور لوگوں کو ڈرانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال ہوا تھا لیکن اب اس کا استعمال ایک فلاحی مقصد کے لیے ہو رہا ہے۔پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 پاکستان کے شمالی دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو صحت کی دیکھ بھال سے معلومات فراہم کرنے کے لیے ‘آن ائیر کلینک’ کا انعقاد کر رہا ہے۔اب یہ ریڈیو اپنی نشریات کے ذریعے عالمگیر وبا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے لوگوں کو کوورنا وائرس سے متعلق معلومات اور آگاہی پھیلا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close