تحقیقاتی کمیشن کو مزید ثبوت مل گئے، آٹا و چینی بحران کے ذمہ داروں کی خیر نہیں، وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کچھ لیڈز ملی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید وقت دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب کمیشن بنایا جارہا تھا تو اس وقت بھی وزارت داخلہ نے یہ کہا تھا کہ

کام مکمل کرنے کیلئے زیادہ وقت درکار ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں مزید 2 سے 3 لیڈز ملی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید وقت درکار ہے۔ کابینہ نے اسی وجہ سے کمیشن کو مزید وقت دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی تحقیقات ہورہی ہیں اور اس کا نتیجہ آئے گا تو کارروائی ہوگی کیونکہ بے وجہ تحقیقات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے چینی بحران کا فرانزک آڈٹ تیار کرنے والے انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ ………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close