شہباز شریف کی واپسی کے راستے بند، لندن جانے کے خواب دھرے کے دھرے رہ گئے ، چپکے سے بڑی کارروائی ڈال دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ، واپسی نہیں ہوگی ، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف گرفتاری سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، میرے مؤکل بتا رہےہیں کہ شہباز شریف لندن نہیں جاسکیں گے وہ دھر

لیےجائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے بیماری کو بھی بیچا،آج نواز شریف جہاں ہیں اس کی ذمہ دار مریم نواز ہیں شریف خاندان کے لیے نکل جاتی مگر مریم نواز کی وجہ سے کچھ نہیں ہو سکا۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف (ن) لیگ کے لیے بری خبریں ہیں اور پیپلزپارٹی گھونسلے میں ہے، آصف زرداری عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان سے انصاف کی پوری امید ہے، دعا کریں ہمارا امتحان ہے،عمران خان کا امتحان ہے مجھے اللہ پر یقین کہ ہم سرخرو ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نےرپورٹ پبلک کی اور انکوائریاں کرا رہےہیں یہ معمولی لوگ نہیں مافیاہیں،عمران خان گھبرائیں گےنہیں، اگر یہ پھربھی بچ جاتےہیں توعمران خان کےپاس لڑنےکےعلاوہ راستہ نہیں۔

close