شامت آ گئی، بڑی تعداد میں ملازمین بس میں کیوں بٹھائے، ضابطے کی خلاف ورزی پر کراچی میں تین کمپنیاں بند

کراچی(پی این آئی)شامت آ گئی، بڑی تعداد میں ملازمین بس میں کیوں بٹھائے، ضابطے کی خلاف ورزی پر کراچی میں تین کمپنیاں بند،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پیز یعنی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ دو ادویہ ساز اور چائے

بنانے والی کمپنی نے ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران پتہ چلا کہ ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوار کیا گیا تھا جس میں خواتین بھی شامل تھی۔کورونا ایس او پیز کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ لازمی ہے تاہم قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر تین فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا حکومت سندھ اور طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے جن کے لیے شرائط و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close