برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئےخوشخبری،حکومت نے آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت پاکستان نے برطانیہ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے آج سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائے گی۔پروازوں میں پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو

بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ واپسی کے خوہشمند افراد فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں۔اس کے علاوہ برٹش ایئرویز کو بھی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دس پروازیں چلانے کی اجازت ہے، یہ پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ ہوں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close