مستحقین میں رقم کی تقسیم کے دوران احساس پروگرام کے 5 لاکھ روپے غائب پولیس نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن اب تک معمہ حل نہیں کرسکی

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ دنوں این اے 109 کے کوآرڈینیٹر ساجد حسین مستحقین میں امدادی رقم تقسیم کرنے پہنچے تو ان کی جیب سے کسی نے 5 لاکھ روپے نکال لیے۔فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے دوران 5 لاکھ روپے کی چوری کا معمہ 48 گھنٹے بعد بھی حل نہ ہوسکا۔

پنجاب پولیس نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن اب تک معمہ حل نہیں کرسکی ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں موقع سے بھاگنے والے بچے کی تلاش ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ملنے کے بعد اصل ملزمان تک پہنچے میں مدد مل سکتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پیسے فراہم کیےجائیں گے۔احساس پروگرام کے تحت 17 ہزار مقامات سے 12 ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close