لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران کورونا سے بچاؤ اور تدارک کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا
کرنے پر خواجہ برادران نے پرویزالٰہی کو مبارک باد دی۔ خواجہ برادران نے سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔ ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا اور اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں