لاہور(پی این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ زندگیاں بچانیں کے لیے کیا ،اب اس کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے 14 اپریل تک فیصلہ کریں گے۔یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم کورونا اسپتال اور ٹرائی ایج سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ
لاک ڈاؤن نہ کرنے سے کورونا وائرس کی وباء سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کا مکمل احساس ہے۔وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کی شدت کم ہے، حکومت نے فوڈ اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کام شروع کروا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنا پڑے گا۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں