کورونا وائرس کے پیشِ نظروزیرِ اعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔کورونا وائرس کے پیشِ نظر عوامی مسائل کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم آفس کا کہناہے کہ وزیرِ

اعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کورونا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی، جس کے لیے سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی اور ویڈیوکانفرنس کا استعمال کیا جا سکے گا۔وزیرِ اعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے گیا۔وزیرِ اعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے یہ کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close