سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو خوشخبری

لاہور (پی این آئی )حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کی سہولت کے لیے مارچ کے مہینے کے بل پر لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرنے کا اعلان کیا ہے.ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق گھریلو صارفین مارچ کے مہینے کا بل بنا لیٹ پیمنٹ سرچارج کسی بھی بینک برانچ

میں ادا کرسکتے ہیں. اس کے علاوہ جن گھریلو صارفین کو مارچ کے مہینے کا بل موصول نہیں ہوا ہے وہ سوئی ناردرن گیس کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاونٹ، ریجنل فون نمبرز یا سوئی ناردرن گیس کے قریبی دفتر سے بل حاصل یا اس میں کسی بھی قسم کی تصحیح کرواسکتے ہیں. ترجمان کے مطابق لیٹ پیمنٹ سرچارج صرف مارچ کے مہینے کے گھریلو بل پر معاف کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس پہلے ہی گھریلو صارفین کے لیے دو ہزار روپے (علاوہ جی ایس ٹی) کے مارچ کے مہینے کے بل کی تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت کا اعلان کرچکی ہے. جن گھریلو صارفین کو مارچ کا بل بنا اقساط موصول ہوا ہے وہ کسی بھی بینک برانچ میں اپنا بل تین اقساط میں جمع کرواسکتے ہیں. اس ضمن میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close