احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ایک کروڑ 20لاکھ افراد کو 12ہزار روپے کی فراہمی ۔۔وزیراعظم نے آزمائشی طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171پر میسج کیا تو کیا جواب ملا؟ دلچسپ تفصیلا ت

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دنوں میں کمزور طبقے کی مالی امداد کیلئے احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے، اس پروگرام میں مستحق افراد اور غیر مستحق افراد کا ڈیٹا اس انداز میں دیا گیا ہے کہ فراڈ کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق وزیر

اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی ایس ایم ایس پروگرام کو چیک کرنے کیلئے میسج بھیجا تو انہیں آگے سے اس پروگرام کیلئے نااہلی کا جوابی میسج موصول ہوا۔غریدہ فاروقی نے احساس پروگرام کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایس ایم ایس کا سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہوا ہے “آپ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سےاحساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close