لاک ڈائون کے دوران پکڑے گئے شہریوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے خصوصی حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران پکڑے گئے شہریوں کو رہا کرنے کی ہدایت کردی۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی وی کے اینکر اسرار احمد کسانہ نے وزیر اعظم کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگ پکڑے گئے ہیں۔

کچھ لوگ ٹرکوں میں اپنے گھروں کو جارہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اسرار کسانہ کی بات پر کہا کہ اس وقت لوگ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے گھبرائے ہوئے ہیں اور اس طرح کے قدم اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران پکڑے گئے افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close