کورونا وائرس ، چین نہ امریکا بلکہ پاکستان کو اس وقت کس کی جانب سے امداد کی ضرورت ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان زیادہ سے زیادہ ڈالرز بھیجیں ۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا کی برآمدات گر رہی

ہیں، بڑی مشکل سے ہماری برآمدات بڑھنا شروع ہوئی تھیں لیکن کورونا کی وجہ سے ہماری تجارت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ڈالرز نہیں آرہے اور کرنسی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خوف ہے کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر نہیں آئیں گی۔ ’ میں سٹیٹ بینک میں اکاؤنٹ کھولوں گا جس میں اوورسیز پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ڈالر جمع کرائیں تاکہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر اوپر جائیں اور ہمارے روپے سے پریشر ختم ہو، اس وقت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close