پاکستان واپس آتے ہی پارٹی پر کنٹرول کرنے کی تیاریاں، شہباز شریف نے بڑوں بڑوں کو ن لیگ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کا 3 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ، سابق حکمران جماعت کے ان تینوں اراکین پنجاب اسمبلی نے حال ہی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے کچھ

اراکین اسمبلی معاف کرنے جبکہ کچھ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 6 لیگی اراکین اسمبلی کو معاف کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 3 اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی میں خانیوال سے نشاط ڈاہا، گوجرانوالہ سے چودھری اشرف انصاری اور نارووال سے غیاث الدین شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان تینوں اراکین اسمبلی نے پارٹی قائدین کیخلاف بیان بازی کی تھی، اس لیے انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے شہباز شریف نے لندن سے باقاعدہ ہدایات جاری کیں۔ جبکہ دیگر 6 لیگی اراکین اسمبلی کو فی الحال وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ انہیں بھی پارٹی سے نکال دیا جائے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ شہباز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close