خیبرپختونخواحکومت نے کتنے گھنٹوں کیلئےعوامی مقامات بند کرنے کا اعلان کر دیا؟اہم خبر

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آج سے 48 گھنٹوں کے لیے شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورانٹس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹورز، بیکریاں، تندور، پٹرول پمپس، گوشت، سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ شاپنگ

مالز، مارکیٹس، ریسٹورانٹس بند رہیں گی ۔اعلامیے کے مطابق 23 مارچ سے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ سروس7 دن تک بند رہے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ سروس بحال رہے گی، شہری ذاتی گاڑیوں پر سفر کرسکیں گے ۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے باعث کیا گیا ہے۔دوسری جانب گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ سینٹر کو تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے مطابق کالج کا ہاسٹل بلاک اے 60 کمروں پر مشتمل ہے اور ہر کمرے میں ایک مسافر کو ٹھہرایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ہرکمرے میں ایک بیڈ، میٹرس ، بیڈ شیٹ ، کمبل ، تکیہ اور جائے نماز مہیا کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کمرے میں سینٹیشن کٹ اور دیگر ضروری سامان بھی رکھا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close