ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 495ہوگئی

(پی این آئی)بلوچستان میں 11 اور کراچی میں کورونا وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعدا 495 تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 993 افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے اور مزید 11 متاثرین کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 92 ہوچکی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مزید تین متاثرین کی تصدیق کی ہے جس کے بعد شہر میں وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 اور صوبے میں 252 ہوگئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 14 افراد متاثر ہوئے۔ شہر کے مجموعی متاثرین میں سے 60 افراد کو رابطوں کے زریعے کورونا وائرس لاحق ہوا جب کہ دیگر متاثرین بیرون ملک سفر کرچکے تھے۔اس سے قبل جمعے کے روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا جب کہ مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 252 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 92، اسلام آباد میں 10، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 22 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close