کرونا وائرس، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سستے ہینڈ سینیٹائزرز کے بعد کیا چیز تیار کرنے کی اپیل کر دی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانی سائنسدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سستے وینٹی لیٹرز تیار کریں۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صرف سائنس ہی اس طرح کے وبائی امراض سے

دنیا کو بچا سکتی ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں کام کرنے والے پاکستانی سائنسدان اس انتہائی نازک وقت میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے پاکستانی ریسرچ کے اداروں اور محققین سے اپیل کی کہ وہ سستے وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے کام کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سستے ہینڈ سینیٹائزرز بنا کر یوٹیلٹی سٹورز اور صوبائی حکومتوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close