شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئےکس سے مدد مانگ لی؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا لیکن صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو

ہمارے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کریں کیوں کہ ان کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس دو تہائی اکثریت تھی لیکن ان کی ترجیحات میں جنوبی پنجاب صوبہ نہیں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کیا جائے گا۔اسی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اور ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا بل جلد اسمبلی میں پیش ہوگا اور تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد بل کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا۔


<p> پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close