شدید بارشوں اوربرفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ موسم کا حال بتانے والوں نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک/ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا ،

کشمیر ، ژوب کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: چکوال 45 ، فیصل آباد 44 ، اٹک 40 ، منگلا 37 ، اسلام آباد (ا ئیر پورٹ 34 ، زیروپوائنٹ 25 ، گولڑہ 25 ، بوکرا 22 ، سید پور 21) ، لیہ 34 ، نور پورتھل 29 ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین 27 ، سیالکوٹ (سٹی 27 ، ا ئیر پورٹ 19) ، راولپنڈی (چکلالہ 25 ، شمس آباد 22) ، نارووال ، جھنگ 25 ، اوکاڑہ 23 ، جوہرآباد ، کوٹ ادو 22 ، مری 20 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر ، حافظ آباد ، ساہیوال 18 ، خانیوال 16 ، لاہور (ا ئیر پورٹ 14 ، سٹی 13) ، قصور 12 ، گجرات ، گوجرانوالہ 11 ، ملتان 10 ، بہاولپور 07 ، سرگودھا 04 ، ڈی جی خان 02 ، رحیم یارخان 01 ، خیبر پختونخواہ: چیراٹ 43 ، پشاور (سٹی 30 ، ا ئیر پورٹ 21) ، ڈی آئی خان 22 ، بنو ں27 ، تحت بائی 21 ، پاراچنار 15 ، کاکول 14 ، بالاکوٹ 04 ، مالم جبہ 03 ، دیر (زیریں 03 ، بالائی 02) ، سیدو شریف 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 35 ، کوٹلی 25 ، مظفرآباد (ا ئیر پورٹ ، سٹی 07) ، گڑھی دوپٹہ 06 ، بلوچستان: ژوب 08.۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات منفی03، کالام منفی 02، استور اورپاراچنار میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close