ماروی سرمد کا ایجنڈا پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو فحاشی کی طرف لانا ہے

لاہور (پی این آئی ) معروف عالم مفتی عبداللہ وہاب ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ عورتوں کو اسلام کے مقرر کردہ دائرے میں رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبداللہ وہاب نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ عورتوں کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ مردوں سے

متعلق نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مذہبی اور نظریاتی ریاست ہے۔ اس ریاست میں اسلام کو بالادستی حاصل ہے۔ اور عورتوں کو اسی دائرے میں رہنا ہوگا جو اسلام نے مقرر کیا ہے۔ مفتی عبداللہ وہاب نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں ماروی سرمد کو مردوں سے کیا مسئلہ ہے ۔ تاہم ماروی سرمد کے والدبھی ایک مرد تھے۔ ماروی سرمد کا ایجنڈا پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو فحاشی کی طرف لانا ہے۔جو خاندانی نظام اور نکاح کے مقدس بندھن کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔مفتی عبداللہ وہاب نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ عورت مارچ پر پابندی لگائے۔مفتی عبداللہ وہاب نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان نے پروگرام کے آغاز سے ہی بڑے احترام سے بات کی، خاتون کے شٹ اپ کہنے پر معاملات بگڑے، مفتی عبداللہ وہاب کا کہنا ہے کہ ماروی سرمد کا کام ہی مردوں کی تذلیل کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ نے خلیل الرحمان قمر سے ماروی سرمد کو شٹ اپ کال دینے کا مقدس کام لینا تھا۔ اس طرح کی بات علماء نہیں کر سکتے۔ عامر لیاقت کی خلیل الرحمان پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے جس انداز سے گفتگو کی مجھے بہت دکھ ہوا، عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے ۔ میڈیا کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کے بیان کو تمام خواتین کے بارے میں ظاہر کیا گیا، تاہم ان کے ریماکس صرف ماروی سرمد جیسے خواتین کے حوالے سے تھے۔واضح رہے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔ نجی ٹی وی پر دوران پروگرام سماجی کارکن ماروی سرمد کے ’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ نعرہ لگانے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، کوئی تھوکتا نہیں ہے آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے۔نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی بطور مہمان اس گفتگو کا حصہ تھے۔ دوران گفتگو تلخ کلامی کا سلسلہ اس وقت جاری ہوا جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگایا جس پر خلیل الرحمان قمرماروی سرمد پر برس پڑے ۔ خلیل الرحمان قمر نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی

کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close