پارٹی جائے بھاڑ میں۔۔میں سب سے پہلے مسلما ن ہوں, پیپلزپارٹی رہنما نے عورت مارچ کی مخالفت کر کے پارٹی کیخلاف بغاوت کر دی، بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) رہنما پیپلز پارٹی نعیم بلوچ کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کی حمایت کرنے والے مرد غیرت مند نہیں ہیں، میری جماعت کے فیصلے کے باوجود میں مسلمان اور ایک بلوچ ہوں اس لیے کسی صورت اس مارچ کی حمایت نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی نعیم بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی

صورت عورت مارچ کی حمایت نہیں کریں گے۔نعیم بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی عورت مارچ کی حمایت کر رہی ہے لیکن وہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ان کی رائے میں وہ تمام مرد جو عورت مارچ کی حمایت کر رہے ہیں وہ غیرت مند ہی نہیں ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلمان اور پھر ایک بلوچ ہیں، ان کی غیرت کسی صورت انہیں اجازت نہیں دیتی کہ عورت مارچ جیسے ایونٹس کی حمایت کی جائے۔ان اس بات کی پرواہ نہیں کہ ان کی جماعت اس حوالے سے کیا موقف رکھتی ہے۔ وہ ایک غیر مند مرد ہیں اور عورت مارچ کی مخالفت جاری رکھیں گے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے رہنما پیپلز پارٹی نعیم بلوچ کے اس بیان کے بعد پارٹی کی خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ نعیم ہمیشہ سے عورتوں کیخلاف بات کرتا آیا ہے، اس شخص کو خواتین پسند نہیں ہمیشہ اس قسم کی باتیں کرتا رہتا ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی خواتین اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ سول سوسائٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے عورت مارچ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے ۔ عورت مارچ کا انعقاد ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد میں کل بروز اتوار کو ہوگا۔ تاہم مارچ کے سلسلے میں استعمال کیے جانے کچھ نعروں اور پلے کارڈز کی وجہ سے ایونٹ ایک تنازعے کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے مارچ کے انعقاد کی بھرپور مخالفت کی جا رہی ہے، تاہم عدالت اور حکومت مارچ کے انعقاد کی اجازت دے چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close