نواز شریف کی پاکستان واپسی نا ممکن ، حکومتی ٹیم کی ناکامی کی خبر دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم لندن سے ناکام واپس آئینگے، وہ نواز شریف کو برطانوی قانون کے مطابق واپس نہیں لا سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ، شہزاد اکبر اس وقت دونوں طرف سے کھیل رہے ہیں، دونوں افراد لندن میں

ملک ریاض کی ڈیل کرنے گئے تھے اور نواز شریف اور شہباز شریف کو واپس لانے کے لیے کمپنیوں کی خدمات لینے اور لابیاں قائم کرنے گئے تھے کہ انہیں نواز شریف کی نقل و حرکت سے آگاہ کیا جائے ،جس پر پاکستانی عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگے گا۔صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 کی سب سے بڑی خبر دو سے تین ماہ میں آ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس خبر کا تعلق نہ صرف پاکستان سے ہوگا بلکہ یہ پوری دنیا کو متاثر کریگی اور میں دعا کررہا ہوں کہ یہ سب نہ ہو، اگر مولانا فضل الرحمان گرم ہوئے ہیں تو وہ صحیح ہوئے ہیں، وہ پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے چوہدری پرویز الٰہی کو میدان میں آنا پڑا۔بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے یہ بات کررہا ہوں کہ ق لیگ، اخترمینگل اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو تینوں آدھے آدھے گھنٹے کے بعد پریس کانفرنسس کرینگے۔اسی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔ انکا کہنا ہے کہ آپ پچھلے بارہ دن کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں مریم نواز شہباز شریف کے کسی بھی حامی سے نہیں ملیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ تلقین کی ہےکہ وہ پارٹی کے کسی بھر رکن سے بات نہ کریں، اگر کوئی ضروری بات ہوتی ہے تو وہ مریم نواز کے ساتھ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں