راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام جو مہنگائی اورسروں پر جنگ کے منڈلاتے ہوئے خطرات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کو ایسے خراب وقت میں ایک انتہائی شاندار خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان آئل فیلڈز نے
تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈروی بلاک 10 سے دریافت ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 27 لاکھ 60 ہزار معکب فٹ گیس حاصل ہو گی اور 832 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا۔گذشتہ ہفتے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ گولارچی بلاک سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمد ہو گی۔گولارچی بلاک میں 14 فروری 2020 کو کھدائی کا کام شروع کیا گیا۔بتایا گیا کہ 20 ہزار 739 میڑ گہرائی پر گیس کے ذخائر دریادفت ہوئے۔اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔منصوبے میں 50فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں نے کی۔واضح رہے کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان گیس درآمد بھی کرتاہے۔حکومت ملک میں پیدا ہونے والی گیس کی لاگت میں 100 فیصد اضافے کے ساتھ عوام کو فروخت کر رہی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان درآمدی گیس سے اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے لیکن آنے والے دنوں میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے جائیں گے۔ پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ جو کہ سرکاری سطح پر تیل اور گیس کی تلاش کا عمل کرتی ہے،اس کے زیر ملکیت بلوچستان میں مارگینڈ بلاک سے 10 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں