حکومت کی نواز شریف کو قتل کرنے کی کوشش۔۔۔شہباز شریف نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی برطانوی حکومت کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاکہ نوازشریف کےعلاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش انکو قتل کرنے کے مترادف ہے،ناکام حکومت عوام کی نفرت سے بچنے کے لئے نواز شریف کی

صحت سے کھیل رہی ہے،حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، مکمل طور پر غیر اخلاقی و غیر منطقی اقدام ہے حکومتی جلدبازی مجرمانہ اور مذموم ارادوں کو عیاں کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتے کی ضمانت دی تھی اور اس میں توسیع کے لیے حکومت سے رجوع کرنے کا کہا تھا،عدالتی حکم تھا کہ حکومت کے کسی اقدام پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، قانون کے تحت حکومت کو ایسا خط لکھنے کا کوئی اختیار نہیں، حکومت نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، عدالت سے رجوع کا حق استعمال کریں گے،حکومتی اقدام عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں، نواز شریف عدالتی حکم پر تمام قانونی تقاضے پورے کر کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے، وزیر صحت پنجاب اور سرکاری میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کے دستخطوں سے تصدیق کی گئی کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج کیا جائے، عدالتی احکامات کے مطابق نواز شریف بیرون ملک علاج کے دوران تمام تقاضے باقاعدگی سے پورے کر رہے ہیں، ایسے اقدامات سے کرپٹ، نااہل اور عوام دشمن حکومت بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ان کو قتل کرنے کے مترادف ہے،ناکام حکومت عوام کی نفرت سے بچنے کے لئے نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، حکومت کے انتقامی اور سیاسی دشمنی پر مبنی غیر قانونی اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، قانون اور عدالتی حکم کی روشنی میں نواز شریف کے زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حق کا استعمال کریں گے، نواز شریف کی صحت پر حکومتی وزرا کے متضاد بیانات حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے۔

close