اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑا قدم، پاکستانی عدالتوں میں ویڈیو لنک سے کیس کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم‘ محکمہ قانون کا اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعداوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ای فائل سے کیس دائر کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانی ویڈیو لنک سے کیس کی بحث میں حصہ لے سکیں گے اور ویڈیو لنک سے شہادت ریکارڈ کرا سکیں گے۔محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں قانون کی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شہادت اور فائلنگ کی ترمیم کا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

close