سیالکوٹی نوجوان دلاور سید کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم میں اہم عہدہ دیدیا

واشنگٹن (پی این آئی) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی کاروباری شخصیت دلاور سید کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری اعلان کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید نے بطور صدر ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے ساتھ کام کیا ہےاور

وہ اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی منسلک رہے۔سیالکوٹ کے کارباری خاندان می جنم لینے والے دلاور سید کا دلاور سید ایچی سن کالج سےفارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے بطور صدر ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے ساتھ کام کیا ہے، دلاور سید اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی منسلک رہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دلاور سید کی وفاقی، ریاستی، مقامی سطح پر معاشی نمو، کیلئے بھی خدمات رہی ہیں۔دلاور سید نے وائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے کیلئے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا ہاتھ ۔۔؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشافات کر دیئے لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں تھا،اگر کردار ادا کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا،فوج 110فیصد منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے الیکشن لڑیں۔اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا،

عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس خطے میں اگر یہ فوج نہ ہو تو یہاں بھی حالات عراق ، لیبیا، مصر جیسے حالات ہوں،اپوزیشن روزان کا نام لے کر باتیں کررہی ہے لیکن ان کا صبر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے، راجا سلطان نے بھی سخت بیان دیا، ہمارا بھی لہجہ سخت تھا، دونوں کو ٹھنڈا ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا نہیں ہونا چاہیے تھا ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اگر کوئی درخواست دے گا تو میں ایکشن لوں گا۔

close